سوال (4201)
ایک خواب کی تعبیر کا پتہ کرنا ہے، میری نانی جنہیں فوت ہوئے چار سال ہو چکے ہیں، وہ میری والدہ اور اپنی بھتیجی اور پھر اپنی پوتی کے خواب میں آئی اور ان کے ہاتھ میں آٹا تھا۔ میری والدہ کے پاس جب آئیں تو ان کے پاس بغیر گوندا ہوا آٹا تھا اور باقی دو کے پاس گوندا ہوا آٹا تھا اور ساتھ میں سالن جو کہ لوکی اور دال کا تھا اور ان تینوں سے کہا کہ مجھے کھانا تیار کر کہ دیں۔ شیخ صاحب اس خواب کی تعبیر بتا دیں.
جواب
ممکن ہے کہ ان کو وراثت نہ ملی ہو لہذا اس کی تقسیم کر کے نانی کے ورثاء میں تقسیم کیا جائے یا پھر اس میں اشارہ ہے کہ ان کے لیے دعائیں اور صدقات وغیرہ کیے جائیں۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ