سوال (4905)

میں ہر نماز کے بعد نرینہ اولاد کیلئے دعا مانگتا ہوں، میری بیوی کو حمل کے چار ماہ گزر چکے ہیں اور ڈاکٹر نے الٹراساؤنڈ کروانے پر بیٹی بتائی ہے، کیا میں آئندہ پانچ ماہ کے لیے یہ دعا مانگوں یا نہیں؟

جواب

آپ نرینہ اولاد کے لیے دعا مانگتے رہیں، ہو سکتا ہے الٹراساؤنڈ کی رپورٹ کے برعکس اللہ تعالی آپ کو نورینہ اولاد ہی عطا فرما دےـ
دوسرا اگر بچی بھی پیدا ہونی ہو تو پھر بھی نورینہ اولاد کی دعا ترک نہ کریں، کیونکہ اللہ تعالی بیٹی دینے کے بعد بھی بیٹا دینے پر قادر ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ

دعاء مانگتے رہیں یقین سے۔
میرے انتہائی قریبی ساتھی کو حمل کے آٹھویں ماہ الٹراساؤنڈ کے ذریعے ڈاکٹروں نے بیٹی کا بتایا مگر اس بھائی نے خوب دعائیں کی تو اللہ نے بیٹا عطا کیا۔
بے شک رب ہر چیز پر قادر ہے

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ