سوال (3789)

ایک مطلقہ خاتون اپنی بیٹی کی شادی کرنا چاہ رہی ہے، لیکن بیٹی کے دھدیال یعنی ماں نے اپنے سسرال سے تعلقات ختم کر لیے حتی کہ نسب سے کوئی ولی بننے کی صورت باقی نہیں ہے، (بوجہ تنازعات کوئی نہیں بنے گا)۔اس صورت میں لڑکی کے نکاح کے لیے ولی کس کو مقرر کیا جائے گا؟

جواب

لڑکی کا کوئی بھائی ہو، وہ اس کا ولی بن جائے، شرکت ضروری نہیں ہے، صرف اجازت اور اذن ہو، بصورت دیگر اس کے ماموں کو ولی بنادیا جائے گا، اگر کوئی صورت نہ رہے تو حاکم وقت ولی ہوگا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ