سوال (3703)
نشہ آور اشیاء مثلاً نسوار سگریٹ وغیرہ اگر جیب میں ہوں تو نماز کا کیا حکم ہے؟
جواب
ان اشیاء کو جیب میں رکھنے سے نماز میں تو اثر نہیں پڑتا ہے، باقی اس کا مطلب یہ ہے کہ ان نشہ آور چیزوں کو بندہ استعمال کرتا ہے، ان نشہ آور چیزوں کی اسلام میں اجازت نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ