سوال (4187)

کرایہ لینے والا ڈرائیور اگر سگریٹ وغیرہ کے کارٹن کو کرایے پر اٹھاتا ہے تو یہ جائز ہے؟

جواب

یہ گناہ پر تعاون ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے:

وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ ۖوَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ [المائدہ: 2]

«اور نیکی اور تقویٰ پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو اور اللہ سے ڈرو، بے شک اللہ بہت سخت سزا دینے والا ہے»
لہذا نشہ آور چیزوں کی ڈیلیوری اور اس پر مزدوری لینا یہ جائز نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ