سوال (4458)
نسخ فی القرآن کی کتنی قسمیں ہیں؟
جواب:
نسخ کی تین قسمیں ہیں:
(1) تلاوت منسوخ ہو حکم باقی ہو۔
(۲) حکم منسوخ ہو تلاوت باقی ہو۔
(۳) تلاوت اور حکم دونوں منسوخ ہوں۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
سائل: ان تمام کی مثالیں دیں۔
جواب 1: تلاوت منسوخ اور حکم باقی کی مثال: رجم کی آیت ہے،
“الشيخ والشيخة اذا زنيا فارجموهما البتة.
2: حکم منسوخ اور تلاوت برقرار:
إِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ عِشْرُونَ صَابِرُونَ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ وَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ مِئَةٌ يَغْلِبُوا أَلْفًا مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَا يَفْقَهُونَ {الأنفال 65}،
اسے اگلی آیت نے منسوخ کردیا لیکن اسکی تلاوت باقی ہے۔
3: تلاوت و حکم دونوں منسوخ:
ما في صحيح مسلم عن عائشة رضي الله عنها: كان فيما أنزل من القرآن: عشر رضعات معلومات يحرمن، ثم نسخن بخمس معلومات، فتوفي رسول الله، وهن فيما يقرأ من القرآن۔
دس بار دودھ پینے سے حرمت رضاعت ثابت ہونے کی آیت مع حکم منسوخ کردی گئی۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ