سوال (3358)
فرض نماز پڑھنے کے بعد مساجد میں یہ دیکھا گیا ہے کہ فرض پڑھ کر جگہ تبدیل کرتے ہیں اور سنت کے لے الگ الگ اور وتر کے لے الگ جگہ منتخب کرتے ہیں، کیا اس حوالے سے کوئی صراحت ہے کہ اپنی ہر نماز کے لیے جائے نماز تبدیل کی جائے۔
جواب
ہر نماز کے بارے میں تو روایت نہیں ملتی ہے، بس فرض اور سنتوں کے درمیان فرق ہونا چاہیے، یہ جو فرض نماز کے سلام کے بعد فوراً کھڑے ہو جاتے ہیں، امیر عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو روکا ہے، اور فرمایا ہے کہ اہل کتاب کی تباہ ہونے میں یہی چیز تھی کہ فرض اور نفل میں فرق نہیں ہوتا تھا، باقی یہ ہے کہ کوئی زمین کی گواہی کی وجہ سے جگہیں تبدیل کرتا ہے تو صحیح کے، بس اس کو مسنون نہ کہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




