سوال (1430)
نیا گھر بنا کر عزیز رشتہ داروں اور احباب کی کھانے کی دعوت کرنا کیسا ہے؟ بعض لوگ اسے “نیاز” کا نام دیتے ہیں۔
جواب
دین اسلام کی رو سے ہماری خوشیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے ، وہ خوشیاں ، رواج اور عرف جو غیر مسلم سے نہیں لیا ہو ، خلاف شرع نہ ہو ، اس کو اسلام کا لازمی جز نہ سمجھا جائے ، پھر وہ جائز ہوتا ہے ، البتہ بدعتی نام دینے سے اجتناب کرنا چاہیے ، جیسے لوگوں میں نذر ، نیاز اور منت کے لفظ چلے ہوئے ہیں ، یعنی اس موقع پر یہ لفظ مل جاتے ہیں ، مکان ، گاڑی یا شادی کی خوشی ہو اس طرح کی دعوت میں کوئی حرج نہیں ہے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ