سوال (566)

ایک بندہ نئے پرانے نوٹوں کا اوپر ۔نیچے قیمت پر کاروبار کرے جو کہ شرعاً جائز نہیں ہے ، لیکن اگر وہ قمیت میں کمی پیشی نہیں کرتا بلکہ وہ ان سے اپنی کمیشن لینے کا کہتا ہے۔ تو اس حوالے سے کیا موقف ہے اس کیلئے جائز ہوگا یا نہیں۔

جواب

عام طور پر لوگ کہتے ہیں کہ اس میں محنت لگتی ہے ، لانا ، لے جانا اور حصول میں ، لیکن یہ تمام تاویلیں ہیں ، کیونکہ ایک ہی کرنسی ہے ، لہذا گھٹانا بڑھانا جائز نہیں ہوگا ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

اس صورت میں کمیشن لینا محض ایک حیلہ ہے اور کچھ نہیں۔ واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ