سوال (3120)

نئے گھر میں بہن کا کنگن باندھنا کن کی رسم ہے؟

جواب

ہندوؤں کی ایک قسم یہ رسم ادا کرتی ہے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ

جی یہ تو میں نے بھی بتایا تھا کہ ہندوانہ رسم ہے، مگر وہ بھائی کہتے ہیں کہ اس پر کوئی ثبوت بھی دیں کہ یہ واقعی ہندوؤں کی رسم ہے۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ

ہندوؤں سے ادا ہوتی نظر آ جائے گی، سوشل میڈیا پر بھی مل جائے گی، ان سے اتنا تو سوال ہونا چاہیے کہ آپ کیوں ادا کر رہے ہیں؟
اسلام نے تو نہیں بتائی ہے۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ

یہ رسم ہندووں کی ہو یا کسی اور کی ہو، اسلام میں بہرحال نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ