سوال (3581)
کیا نئی چیز خریدنے کی کوئی دعا سندا ثابت ہے؟
جواب
نئی چیز خریدنے کی مطلقا تو کوئی خاص دعا نہیں ہے۔ البتہ سواری (اونٹ)، غلام خریدنے کی دعا ثابت ہے:
اللهم إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَها وَخَيْرَ مَا جَبَلْتها عَلَيه، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرّها وَمِنْ شَرِّ مَا جَبَلْتها عَلَيه
[ابوداود : 2160] سندہ،صحیح
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فضیلۃ الباحث احمد بن احتشام حفظہ اللہ
نئی چیز خریدنے کے بارے میں باقاعدہ کوئی مخصوص دعا تو نہیں ہے ، لیکن عمومی طور پر خیر و برکت کی دعا تو دی جا سکتی ہے۔ جیسا کہ “بارك الله لك و بارك الله لك”، بلکہ ہمارے بعض مشائخ کہتے ہیں کہ حسد سے بچنے کے لیے جب آپ کسی کے پاس نعمت دیکھیں تو اس کو دعا دیجیے، اگر اس نے کوئی نئی چیز خریدی ہے تو اس کو دعا دیں کہ اللہ تعالیٰ اس میں آپ کو برکت دے، خیر و عافیت عطا فرمائے، اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، دعا دینے کے ہمارے پاس بے شمار دلائل موجود ہیں، ہمارے پاس دعا دینے کے بے شمار دلائل موجود ہیں، صحت و ایمان کی بھی دعا دی جا سکتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ