سوال (5200)
ایک شخص نے نذر مانی ہے کہ اگر فلاں کام ہوگیا ہے، تو وہ بیل ذبح کرے گا، اب وہ کام ہوگیا ہے، لیکن بیل ذبح کرنے کی استطاعت نہیں ہے، اب کیا یہ نذر اس پر لازم ہے، دوسری بات یہ ہے کہ نذر کی چیز خود کھا سکتا ہے؟
جواب
نذر ماننی ہی نہیں چاہیے، اگر مان لی ہے تو اب پورا کرنا فرض ہے، جائز نذر پوری کی جائے گی، آپ نے خود اپنے اوپر لازم کیا ہے، اب اگر استطاعت نہیں ہے تو نذر پورا نہ کریں، نذر ٹوٹ جائے گی، نذر کا کفارہ دے دیں، تین روزے رکھیں، دس مسکینوں کو کھانا کھلا دیں، اگر نذر پوری کرنی ہے تو کریں، باقی نذر سے کھانا اپنے گھر والوں کو کھلانا کیسا ہوگا، یہ آپ ہی کی نذر کے اوپر ہے کہ آپ کے نذر مطلقاً مانی تھی، پھر ٹھیک ہے، آپ بھی شریک ہیں، اگر آپ نے نذر ایسے مانی ہے کہ ذبح کرکے فلاں کو دینا ہے تو پھر آپ اور آپ کے اہل خانہ شریک نہیں ہونگے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ