سوال (3108)
ہم کافی دنوں سے کرائے پر گھر تلاش کر رہے ہیں، مشکل سے ایک مناسب گھر ملا ہے، مگر مالک مکان کی رہائش نیچے والے پورشن میں ہے اور انہوں نے گھر میں کتا رکھا ہوا ہے، ہم نے اوپر والا پورشن لینا ہے۔ کیا شرعی طور پر یہ مناسب رہے گا؟
جواب
بلا شبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جس گھر میں کتا اور تصویر ہو، وہاں رحمت کے فرشتے نہیں آتے ہیں، لیکن چونکہ آپ کا حصہ بالکل الگ ہے، حقیقت تو اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے، باقی جو بات سمجھ میں آتی ہے کہ اس کا اثر آپ پر نہیں ہوگا، کیونکہ وہ آپ کے گھر میں نہیں ہے، آپ نے جو کرائے پر لیا ہے، وہ بالکل الگ تھلگ ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ