سوال (2286)

اگر ایک انسان خود نیکی کا کام نہیں کرتا ہے، یعنی گناہ کا کام کرتا ہے، اور دوسروں کو نیکی کا حکم دیتا ہے تو کیا اس انسان کو نیکی کا حکم دینے پر اجر ملے گا؟

جواب

جی ہاں! اس عمل کا اجر ضرور ملے گا- ان شاءاللہ- لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ نیکی ترک کیے رکھے، لہٰذا کسی دوسرے بندے کو چاہیے کہ اس کو عمل کی ترغیب دے نہ کہ نیکی کا حکم دینے سے روکے۔
واللہ اعلم

فضیلۃ الباحث ثناء الرحمن حفظہ اللہ