سوال (278)

آن لائن ارننگ کے حوالے سے جواب مطلوب ہے کہ جائز ہے یا نا جائز ہے ۔
تفصیل حسب ذیل ہے۔
ہم ایک دوست کے ریفرنس کوڈ سے اکاؤنٹ بناتے ہیں اور اکاؤنٹ بنانے کے بعد ہم اکاؤنٹ ریچارج کرتے ہیں کم از کم 5000 روپے جس پر مجھے اور میرے دوست کو بونس کے طور پر 250/250 ملیں گے
دوسرا مرحلہ اب اکاؤنٹ میں موجود کل رقم پر ٹریڈ(تجارت) کرتے ہیں ایسا کرنے پر ہمیں 1.50%سے لیکر 2.50% تک منافع دیا جاتا ہے مثلاً اس طرح غور سے دیکھیں
5250+1.50%=5328
5250+2.50%=5381
وغیرہ ہر روز منافع کی شرح پرسنٹیج مختلف ہوتی ہے. جتنی زیادہ رقم پر ہم ٹریڈ لگائیں گے ویسے منافع بھی زیادہ ہوگا. تیسرا مرحلہ اگر ریفرنس کوڈ سے دس لوگ جوائن کرتے اور اسی طرح ٹریڈ میں شامل ہوتے تو اس پر مجھے مزید 8% ارننگ ہوگی اور اس طرح میرا لیول 1 مکمل ہو جائے گا جس پر اضافی بونس 25000 روپے ملے گا.
شرعی اعتبار سے اس کے بارے میں تفصیل سے بتائیے؟

جواب:

نیٹ ورک مارکیٹنگ اور فاریکس ٹریڈنگ بیک وقت دونوں چیزیں اس میں نظر آرہی ہیں، جو کہ دونوں ہی ناجائز ہیں۔
اگر یہ پتہ چل جائے کہ یہ کون سی ایپ یا ویب سائٹ ہے؟ اور ان کے ساتھ کیا گیا معاہدہ مل جائے تو اسے سامنے رکھ کر مزید تفصیلی گفتگو کی جاسکتی ہے۔ واللہ اعلم۔

فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ