سوال (6451)
نیا سال آنے پر خوشی منانا اسلام کی نظر میں کیسا ہے؟ مکمل رہنمائی فرمائیں۔
جواب
مسلمان کے سال کی ابتداء محرم سے ہوتی ہے، وہاں بھی جشن نہیں ہے، باقی دعا پڑھنا ثابت ہے، سال اور مہینے کی دعا ثابت ہے، وہ دعائیں پڑھی جا سکتی ہیں، باقی نئے سال کی ابتداء میں پٹاخے بازی یہ مجوسی کی روش ہے، عید وطنی یا ایسے دنوں کا تصور یہودیوں سے لیا گیا ہے، ان تمام خرافات سے اپنا دامن بچانا چاہیے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




