سوال
شیخ صاحب ایک سوال ہے آج کل ایک ایپ ہے جس کا نام NFT ہے اس پر 100 ڈالر رکھتے ہیں، اس پر وہ ایپ روزانہ آپ کو آپ کے ڈالر کے حساب سے ایک پکچر دیتی ہے جو سیل پر لگانی ہوتی ہے پھر وہ سیل ہوجاتی ہے روزانہ ڈالر ملتے ہیں اگر ہم ایک ممبر ایڈ کرتے ہیں تو NFT والے 10 ڈالر کا بونس دیتے ہیں ہم 100 ڈالر 15 یا 30 دن بعد نکال سکتے ہیں اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کیونکہ سب لوگ اس پر کام کررہے ہیں۔
جواب
الحمد لله وحده، والصلاة والسلام على من لا نبي بعده!
این ایف ٹی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے، جہاں ڈیجیٹل ایسٹس کا کاروبار ہوتا ہے، ہمارےعلم کے مطابق اس میں تصاویر، موسیقی، ویڈیوز وغیرہ کا کاروبار کیا جاتا ہے، یہ کام کئی ایک وجوہات کی بنا پر حرام و ناجائز ہے۔
1- جاندار کی تصویر کی شرعی حیثیت کی بنا پر کہ یہ تصاویر حرام ہیں۔
2- اس میں منافع multi level کا ہوتا ہے۔ جیسا کہ Tiens کمپنی میں ہوتا تھا۔ مطلب یہ کہ آپ نے ایک دفعہ کوئی assest فروخت کیا تو آپ کو اسکا منافع ملا، لیکن اس کے بعد آگے یہ جوں جوں فروخت ہو گی توں توں آپ کو مزید منافع ملتا رہے گا۔ اس کو نیٹ ورک مارکیٹنگ وغیرہ بھی کہتے ہیں، جس کی حرمت پر ہمارے کئی ایک فتاوی نشر ہو چکے ہیں( جنہیں ویب سائٹ پر یا مطبوعہ فتاوی جلد اول میں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔)
3- اس میں جو digital currency کا پہلو ہے وہ بھی محل نظر ہے۔ اس لیے کہ digital currency عام floating currency کی طرح نہیں ہے۔ لہذا اس platform کو استعمال نہ کیا جائے۔
وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين
تحریر کنندہ: ابو دحیم محمد رضوان ناصر
مفتیانِ کرام
فضیلۃ الشیخ ابو محمد عبد الستار حماد حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ جاوید اقبال سیالکوٹی حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ محمد إدریس اثری حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ عبد الحنان سامرودی حفظہ اللہ
فضیلۃ الشیخ عبد الحلیم بلال حفظہ اللہ