سوال (5754)
ایک صاحب جو کہ عمرے پر جانا چاہتے ہیں اپنی وائف کے ہمراہ اور ان کی وائف کی ابھی DNC ہوئی ہے، جس میں ان کا دو ماہ کا بچہ ضائع ہوا ہے اور ابھی 45 دن نفاس کے پورے نہیں ہوئے لیکن ان کو نفاس نہیں آ رہا تو کیا وہ عمرے پر جا سکتے ہیں؟
جواب
نفاس کی زیادہ سے زیادہ مدت چالیس دن ہے، اگر اس سے پہلے پاک ہوجاتی ہے تو غسل کرکے عبادت کرلے، لہذا میرے علم کے مطابق اگر اس کا خون رک چکا ہے تو وہ عورت عمرے پر جا سکتی ہے، لیکن احتیاط کا تقاضا یہ ہے کہ وہاں جا کر ویل چیئر وغیرہ لے لی جائے تاکہ کمزوری کہ وجہ سے مشقت نہ آئے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ




