سوال (4390)
کسی عورت کو ایام نفاس کے بعد بھی کچھ خون آ رہا ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟
جواب
ممکن ہے کہ نفاس ختم ہوتے ہی اس کی ماہانہ ایام شروع ہو چکے ہوں، اس اعتبار سے تاریخ دیکھ لے، اس کے علاؤہ خون کے بو اور رنگ کو بھی چیک کرلے، اگر حیض کے خون کی کوئی علامت بھی نہیں ہے، تاریخ بھی نہیں ہے تو پھر یہ خون فاسد ہوگا، یہ خون پھر استحاضہ میں چلا جائے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ