سوال 6969
السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شيخ وضاحت فرمائیں کہ بچے کی پیدائش کے بعد عورت کو پاک ہونے تک گھر سے باہر نکلنے کی ممانعت ہے شریعت میں.. صحیح احادیث کی روشنی میں وضاحت فرما دیں۔
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
دینِ اسلام میں ایسی کوئی رکاوٹ اور پابندی نہیں ہے۔ دراصل لوگوں نے خود ساختہ بدشگونیاں اختیار کر رکھی ہیں کہ ایسا نہ کیا جائے اور ویسا نہ کیا جائے، حالانکہ شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں۔
ہاں، عورت اگر اپنی جسمانی تکلیف یا کمزوری کی وجہ سے باہر نہ نکلے تو یہ ایک الگ بات ہے، اور اسے اس کی مکمل اجازت ہے۔ ویسے بھی عورت کو بلا ضرورت باہر نہیں نکلنا چاہیے۔
البتہ یہ کہنا کہ وہ “چھلے میں ہے اس لیے نہیں نکل سکتی” یا “نفاس کی حالت میں کہیں جا نہیں سکتی” محض فضول باتیں ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ لوگ خود ہی ضرورت کے وقت، مثلاً ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے، بھاگے بھاگے جاتے ہیں اور لائنیں لگاتے ہیں، تو پھر ایسی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں رہتا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ



