سوال (4312)

نکاح کے بعد بارک اللہ لک کی دعا کے بعد کوئی دعا کرنا جائز ہے؟

جواب

اگر سیدھا سادہ مسئلہ چاہیے تو صرف یہ دعا ہے۔

” بَارَكَ اللَّهُ لَكَ، وَبَارَكَ عَلَيْكَ، وَجَمَعَ بَيْنَكُمَا فِي خَيْرٍ “. [سنن ابی داؤد : 2130]

باقی یہ ہے کہ دعا کروانے والے کرواتے بھی ہیں، پھر دعا کروانے والے بھی غریب یا سادہ کے نکاح کے موقع پر دعا پچیس سیکنڈ پر ختم کرتے ہیں، چودھری یا سیٹھ ہو تو آدھا گھنٹا لیتے ہیں، باقی راجح بات یہ ہے کہ اس مسنون دعا کے بعد کوئی دعا کی حاجت نہیں رہتی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ