سوال (3716)
کیا نکاح کے بعد ہاتھ اٹھا کہ دعا کی جا سکتی ہے؟
جواب
ہمارے عرف کو دیکھتے ہوئے گنجائش موجود ہے، اس کو سنت کا درجہ نہ دیا جائے، مجمع ہوتا ہے، اگر اس بہانے دعا ہوجائے تو کوئی حرج نہیں، بے جا سختی بھی اچھی نہیں ہے، غالباً حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ نے اس کا جواز فراہم کیا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




