سوال (5818)

ایک بندے کے نکاح کو کافی ٹائم ہوگیا ہے پانچ بچے ہوگئے ہیں لیکن وہ کہہ رہا ہے کہ تب مجھے علم نہیں تھا میں نے ولیمہ نہیں کیا اب مجھے پتہ چلا ہے تو کیا میں اب ولیمہ کرلوں یا معافی مل گئی ہے۔ میرا نکاح درست ہے؟

جواب

نکاح درست ہے، خواہ وہ ولیمہ کرے یا نہ کرے ولیمہ مسنون ہے، اگر کوئی کھانا وغیرہ کرنا چاہتا ہے تو کرلے۔ اگر نسیان وغیرہ لاحق ہوا ہے تو توبہ کرلے، جس قدر استطاعت ہو کرلے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ