سوال (3577)

کیا نکاح پڑھانے کے بعد دعا کرنا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، اگر ثابت ہے تو کونسے الفاظ کے ساتھ دعا کی جائے۔

جواب

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی کو شادی کی مبارک باد دیتے ان الفاظ کے ساتھ دعا فرماتے تھے۔

”بَارَكَ اللَّهُ لَكَ وَبَارَكَ عَلَيْكَ وَجَمَعَ بَيْنَكُمَا فِي خَيْرٍ،، [سنن ابی داؤد: 2130]

آج کل جو اجتماعی دعا ہے، اسے سنت یا مستحب نہ سمجھا جائے تو کوئی حرج نہیں تعلیم کی غرض سے دعا کروائی جاسکتی ہے۔ ویسے بھی یہ عرف عام تو بن چکا ہے۔

فضیلۃ الباحث اشرف شاہین حفظہ اللہ