سوال (4314)

شادی کے وقت شرائط نکاح میں یہ لکھا گیا کہ شوہر کی ساری جائیداد بیوی کی ہوگی۔ اب شوہر کی وفات کے بعد اس کی جائیداد تقسیم ہوگی یا وہ بیوی کی ہے؟

جواب

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ

” مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَشْتَرِطُونَ شُرُوطًا لَيْسَ فِي كِتَابِ اللَّهِ ؟”

لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ ایسی شرطیں لگا کے بیٹھے ہیں، جو اللہ تعالیٰ کی کتاب میں نہیں ہیں، اس کے علاؤہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ بھی فرمان ہے کہ وارث کے لیے وصیت نہیں ہے، ان دو احادیث کی رو سے یہ شرط باطل ہے، شوہر کی وفات کے بعد ساری جائیداد بیوی کو نہیں ملے گی، بلکہ جو شرعی حصہ ہے، وہ اس کو ملے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ