سوال (4752)
کچھ لوگ منگنی رشتہ طے ہونے کے وقت یہ شرائط رکھتے ہیں کہ اگر اس نے طلاق دی ہے تو اس صورت میں اتنی رقم دے گا، دوسری شادی کی صورت میں اتنی رقم دے گا، اس طرح ماہانہ اتنا خرچہ دے گا، اس طرح کی شرائط رکھنا کیسا ہے؟ شرعی رہنمائی فرمائیں۔
جواب
طلاق مرد کا حق ہے، اس پر کوئی بھی شرط نہیں لگا سکتے ہیں، کیونکہ جس نے طلاق دینی ہے، اس نے دینی ہے، خواہ اس پر لاکھوں کا ڈنڈ لگا دیں، میں سمجھتا ہوں کہ یہ شرط صحیح نہیں ہے، کیونکہ طلاق کا حق مرد کو حاصل ہے، جیسا کہ خلع کا حق عورت کو حاصل ہے، ایسی شرائط جو کتاب اللہ کے مخالف ہوں، حدیث میں آتا ہے کہ سو بھی ہوں تو تب بھی باطل ہیں، بعض علماء نے لکھا ہے کہ دوسری شادی نہ کرنے کی شرط جائز ہے، بشرطیکہ لڑکا مان جائے، لڑکے والے مان جاتے ہیں، حدیث میں آتا ہے کہ سب سے زیادہ جو شرائط پوری کرنے کے لائق ہیں، وہ شرائط جو نکاح کے موقع پر لگائی جاتی ہے، وہ شرائط پوری کرنی ہونگی، اس لیے کہ حدیث میں آتا ہے کہ مسلمان عہد و پیمان پر چلتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




