سوال (6260)

نکاح میں جو چھ کلمے پڑھائے جاتے ہیں انکی حقیقت کیا ہے؟ اسلام کے مطابق کلمے کتنے ہیں؟

جواب

چھ کلموں کی کوئی حقیقت نہیں ہے، پہلا کلمہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف ابو طالب پر پیش کیا تھا، تفصیل میں “لا اله الا الله محمد رسول الله” مل جاتا ہے، یہ کلمہ ہے، جو مطلوب اور مقصود ہے، باقی جو کہا جاتا ہے، وہ دعاؤں وغیرہ سے کشید کیا ہوا ہے، ان کو چھ کلمے قرار دینا یہ بلا دلیل ہے، الفاظ مل سکتے ہیں، لیکن ان کو شش کلمہ نہیں کہا گیا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ