سوال (6319)
نکاح کے بارے میں جو حدیث میں آتا ہے کہ (اعلان کرو) یہ وجوب کے حکم میں ہے یا کسی اور معنی میں ہے؟ بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ جو لوگ دوسرا نکاح پہلی بیوی سے چھپ کر کرتے ہیں انکا نکاح صحیح نہیں ہے؟ جواب درکار ہے۔
جواب
اعلان سے مراد مخفی نہ ہو، ولی کی اذن ضروری ہے، دو گواہ موجود ہوں، ضروری نہیں کہ آپ پورے خاندان کو اطلاع دیں، ولی کی اجازت اور گواہ موجود ہیں تو اعلان ہوگیا ہے، یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ مسجدوں میں اعلان کردیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




