سوال (4791)

نکاح میں حق مہر کے علاوہ دیگر شرائط مثلا ماہانہ جیب خرچہ، لڑکی کے نام مکان، اور طلاق کی صورت میں اتنے اتنے پیسے وغیرہ لکھوانا کیسا ہے، یعنی اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

جواب

خرچہ یا کچھ اور شرطیں جو جائز ہوں، لکھوائی جا سکتی ہیں، نکاح کے موقع پر جو شروط طے ہوتی ہیں، ان کے حوالے سے حدیث میں آتا ہے کہ زیادہ حق ہے کہ ان کو پورا کریں، یہ بھی حدیث ہے کہ مسلمان شروط اور معاہدے کے پابند ہیں، باقی طلاق کا معاملے میں مرد کو اختیار ہے، اگر طلاق دیں گا تو اتنے پیسے دینے پڑیں گے، اس کا مطلب ہے کہ آپ بچی کا سودہ کر رہے ہیں، کبھی قصور بچی کا ہو تو پھر کیا ہوگا، یہ طلاق کی شرط رکھ کر یہ ظلم و زیادتی ہے، ایسی سو شروط ہوں تب بھی ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ