سوال           (125)

“نکاح پڑھانے کا ہدیہ”

اگر دلہن باکرہ (کنواری) ہے ، تو اس کا نکاح پڑھانے کا ہدیہ ایک دینار ہے ، اور ثیبہ (بیوہ) ہو تو آدھا دینار ۔

دینار سونے کا ہوتا ہے ، اور ایک دینار کا موجودہ وزن 4 گرام 665 ملی گرام اور تین خمس ہے ، جیسا کہ سیدی تاج الشریعہ نے فتاویٰ تاج الشریعہ میں بیان کیا ہے ، تو آج کے بھاؤ سے ایک دینار کی قیمت تقریباً 25000 ہے ،  لہذا باکرہ (کنواری) کا نکاح پڑھانے کا ہدیہ 25000 ہوتا ہے ، اور ثیبہ (بیوہ)  کا نکاح پڑھانے کا ہدیہ 12500 اس سے کم رقم میں قاضی (آئمہ مساجد)  نکاح پڑھاتے ہیں ، تو یہ ان کا مسلمانوں پر کرم ہے۔

شیخ اس بارے میں رہنمائی فرمائیں؟

جواب

واللہ اعلم  یہ کس فقیہ نے اپنے حساب سے لکھ دیا ہے ،  باقی یہ ہے کہ یہ دینی امور میں سے ہے ، دینی امور پر اجرت لینا جائز ہے  ،  بس یہ ہے کہ لالچ و طمع نہیں ہونا چاہیے ، باقی جو اہل علم اور علماء دینی امور پر مامور ہوتے ہیں ان کا ذرا خیال رکھیں ۔ جو فارم اور رجسٹریشن وغیرہ ہیں ،  اس کے جو جائز پیسے بنتے ہیں وہ پیسے لے لیں  ،  اس میں حد بندیاں کرنا ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے اور نہ  ہی ہم نے کبھی  پڑھا ہے اور نہ سنا ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ