سوال (3417)
ایک بندے کی منگنی ہوئی ہے اور نکاح نہیں ہوا، اس نے اپنے چچا سے لڑائی کے وقت کہا ہے کہ اگر میں آپ کے گھر آیا تو میری بیوی کو طلاق، کیا اب ان کے گھر جانے سے طلاق واقع ہو جائے گی؟
جواب
نکاح سے پہلے طلاق واقع نہیں ہوتی، اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک سے زائد احادیث مروی ہیں، صرف منگنی ہوئی ہے اور نکاح نہیں ہوا تو طلاق دینے سے طلاق واقع نہیں ہوتی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
جو رشتہ قائم ہی نہیں ہوا، اس کو توڑا کیسے جا سکتا ہے، منگنی کوئی رشتہ نہیں ہے، اس کو آپ شریعت میں کیا حیثیت دیں گے، صرف ایک نسبت ہے جو ان دونوں کے درمیان کسی کو چیز کو ثابت نہیں کرتی ہے، نسبت توڑی جا سکتی ہے، نسبت کی بنیاد پر طلاق کی باتیں کرنا لا یعنی ہے۔
فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ