سوال 6817
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
شیخ محترم سوال یہ ہے کہ نہ تو سونا نصاب زکوٰۃ کو پہنچتا ہے نہ ہی چاندی لیکن آدمی کے پاس دونوں ہی موجود ہیں کیا زکوٰۃ دینی پڑے گی؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر سونا اور چاندی اپنی اپنی جگہ پر نصاب تک نہیں پہنچتے تو انہیں ملا کر نصاب بنانا جائز نہیں ہے، اس لیے دونوں پر زکوٰۃ واجب نہیں ہوگی۔
البتہ کرنسی کی صورت میں اسے ملا کر نصاب کو پورا کیا جا سکتا ہے۔
چاندی کے ساتھ کرنسی ملا کر نصاب پہنچ جائے یا سونے کے ساتھ ملا کر نصاب پہنچ جائے، اس کے بعد زکوٰۃ ادا کر دی جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




