سوال (6141)

نجاست خور جانور کا کیا حکم ہے؟ اس کو کھانا پینا کیسا ہے جبکہ جانور تو زیادہ تر گندگی ہی کھاتے ہیں؟

جواب

بعض روایت میں جلالہ نجاست خور جانور کے کھانے اور دودھ پینے سے منع کردیا گیا ہے، دیکھا جائے کہ غالباً وہ کیا کھا رہا ہے، اگر وہ ساٹھ، ستر اور اسی پرسنٹ نجاست استعمال کرے تو اس پر فیصلہ ہوگا، باقی کھانے والے اگر محسوس کرے تو چھوڑ دیا جائے گا، بصورت دیگر اس کا جواز موجود ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ