سوال (5015)

کیا نماز میں سجدہ تلاوت کے لیے جاتے ہوئے رفع الیدین کرنا چاہیے؟

جواب

کوئی واضح دلیل نہیں ہے، ہمارے ایک عالم دین نے استنباط کیا تھا، سنن البیھقی کی ایک روایت سے جس میں ذکر ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم رکوع سے پہلے تمام تکبیرات میں رفع الیدین کیا کرتے تھے، وہ ہی عیدین اور جنازہ کی دلیل بنتی ہے، اجتہادی مسئلہ ہے، اس لیے ہم اس میں سختی بھی نہیں کرتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ