سوال (4914)

اگر الله تعالیٰ نے انسان کے تقدیر میں جو کچھ لکھ دیا ہے، وہی ہو کہ رہے گا، لیکن کچھ لوگ نماز اس خاطر پڑھتے ہیں کہ ہمارا رزق میں اضافہ ہو، نماز تو صرف عبادت ہے، الله نے یہ تو نہیں کہا کہ نماز پڑو گے تو رزق میں اضافہ ہو گا کیا کوئی ایسی حدیث ہے؟

جواب

نماز ہر مرد و عورت عاقل اور بالغ مسلم کے اوپر فرض ہے، فریضہ سمجھ کر نماز پڑھنی چاہیے، اس نماز پر جو خوشخبریاں ہیں، ان خوشخبریوں پر بھی غور کرنا چاہیے، اللہ تعالیٰ سے وفا شعاری اور تقوی کو اختیار کریں گے تو یقیناً اللہ تعالیٰ ہر کام آسان کردے گا، اس میں ایک روزی و رزق ہے، نماز کے زریعے کوئی اللہ سے مدد مانگتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو غنی کردے گا، یہ معنی و مفہوم ہے، کسی حدیث میں نہیں ہے کہ تم نماز پڑھو گے، تمہیں روزی ملے گی، بلکہ مجموعی دلائل کا تقاضا یہ ہے کہ تم تقویٰ اختیار کرو گے، وفا شعاری کرو گے تو اللہ تعالیٰ رزق کے دروازے کھول دے گا، جہاں عبادت کا ذکر ہے، وہاں یہ ذکر  کہ “لا نسالك رزقا”، اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ