سوال (6424)

نماز جنازہ میں کسی صحابی سے ترک رفع الیدین ثابت ہے کہ کسی نے پہلی تکبیر کے بعد باقی جو تکبیرات ہیں ان میں رفع الیدین نہ کیا ہو؟

جواب

احناف اور مالکی جنازے کی تکبیرات میں رفع الیدین نہ کرنے کے قائل ہیں، مگر ان کی دلیل کہیں ذکر نہیں ہے، مگر دیگر فقہاء کہتے ہیں کہ رفع الیدین کرنی چاہیے، جیسا کہ ابن باز اور ابن عثیمین رحمھما اللہ، کیونکہ سیدنا عبداللہ بن عمر اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنھما سے ثابت ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ