سوال 6992
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ شیخ محترم
نماز ظہر سے پہلے کی چار رکعت کیا دو سلام مین افضل ہیں یا ایک سلام میں اور اسی طرح نماز عصر کی چار رکعت کا بھی بتا دیں جو فرضوں سے پہلے پڑھیں جاتی ہیں؟
جواب
و عليكم السلام و رحمة الله و بركاته
چاہیں تو چار اکٹھی پڑھ لیں چاہیں تو دو، دو کر کے پڑھ لیں۔ محفوظ اور صحیح حدیث صلاة الليل مثنى، مثنى والی ہی ہے اور جس روایت میں النھار کا اضافہ ہے وہ غیر محفوظ اور شاذ ہے اور اس کے بعض شواہد بھی معلول ہیں۔
رہا عصر کے فرضوں سے پہلے چار رکعات پڑھنا تو یہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی سنت سے ثابت نہیں اور جس روایت میں فضیلت بیان ہوئی ہے وہ بھی معلول و ضعیف ہے۔
البتہ اس حدیث کے عموم کے مطابق جس میں ہے کہ ہر اذان اذان و اقامت کے درمیان دو رکعت نماز ہے کی روشنی میں دو رکعت پڑھ سکتے ہیں۔
والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ



