سوال (6250)
نمازیوں کے کپڑوں پر ہلکی پھلکی مٹی لگی ہوتی ہے اور ویلڈنگ کی وجہ سے ہلکے پھلکے پھٹے ہوتے ہیں اور کپڑوں پر تھوڑا بہت مٹی کا تیل بھی لگا ہوتا ہے مسجد انتظامیہ کی جانب سے ان لوگوں پر شدید دباؤ ڈالا جاتا ہے کہ کپڑے تبدیل کریں جس کی وجہ سے اکثر نمازی نماز پڑھنا ہی چھوڑ گئے ہیں اور کچھ نمازی کپڑے بدلنے کی وجہ سے تکبیر اولی،پہلی صف سے پیچھے رہ جاتے ہیں اسکا مدلل جواب دے دیں؟
جواب
ان کو اہتمام کرنا چاہیے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے۔
“خُذُوۡا زِيۡنَتَكُمۡ عِنۡدَ كُلِّ مَسۡجِدٍ” [الأعراف: 31]
«ہر نماز کے وقت اپنی زینت لے لو»
انتظامیہ کا رویہ نرم رکھنا چاہیے، اس قدر سختی نہیں ہونی چاہیے کہ بدظن ہو کر مسجد ہی چھوڑ دیں، افہام و تفہیم کے ساتھ بیلنس رکھنے کی ضرورت ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




