سوال (5112)

کیا نوجوان لڑکی نوجوان لڑکے کے پاس پڑھ سکتی ہے؟

جواب

دیکھیں، اگر اکیلے میں یعنی تنہائی میں کوئی مرد و عورت پڑھیں، تو وہ جائز نہیں ہے، ہاں اگر باقاعدہ کلاس ہے، جس میں استاد اپنی جگہ پر ہے، مرد الگ بیٹھے ہیں، خواتین الگ، درمیان میں فاصلہ ہے، پردے کا اہتمام ہے، تو پھر ایسی صورت میں پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
اصل چیز یہ ہے کہ تنہائی نہ ہو، غیر ضروری بات چیت نہ ہو، بے پردگی نہ ہو، اور شرعی خلاف حرکتیں نہ ہوں۔ اگر فتنے کا اندیشہ نہ ہو، اور صرف علم سیکھنے سکھانے کی بات ہو، تو جائز ہے۔ لیکن اکیلا بیٹھ کر، تنہائی میں یا بے تکلفی سے بات چیت کرنا یہ جائز نہیں۔ بس شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے علم حاصل کرنا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

کسی بھی صورت میں نہیں۔

فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ