سوال (5388)
جی دو سوالات ہیں پہلا خواب کی تعبیر معلوم کرنی ہے۔
خواب والد صاحب نے دیکھا کہ ان کے ایک آفس کے ساتھی بیٹھے ہیں اور ان کے سر میں شدید جوئیں ہیں، اور انہوں نے سر پر ہاتھ مارا تو پنکھے کی ہوا سے اڑ کر وہ والد صاحب پر آرہی ہیں، والد صاحب کو بہت عجیب سا محسوس ہو رہا تھا، انہوں نے ایک جوں کو تو مارا بھی ہے۔ اتنے میں آنکھ کھل گئی تو فجر کی نماز کا وقت تھا، براہ کرم تعبیر اور رہنمائی فرمائیے۔ جزاک اللہ
جواب
آپ کے اردگرد بعض حاسدین کی وجہ سے معمولی پریشانیاں آسکتی ہیں۔
واللہ اعلم۔۔۔ عافانا اللہ وایاکم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ