سوال (3531)
ایک آن لائن انٹرنیشنل ایپ ہی جیسے کہ سٹاک ایکسچینج ہے، ویسی ہے، اس میں اکاونٹ بنا کر کم سے کم دس ڈالر رکھنے پڑتے ہیں، پھر وہاں سامنے گراف شو ہوتا ہے۔ پھر وہاں دو آپشن ہوتے ہیں، اپ اینڈ ڈاؤن کا، اگر گراف میں دیکھ کر آپ اپنے اکاؤنٹ میں جو بھی ڈالر آپ نے رکھے ہیں، ان میں سے فرض کیا ایک ڈالر سلیکٹ کرتے ہیں اور فرض کیا آپ نے ایپ پے کلک کیا اور پھر وہاں شو ہوتا کہ اگر ایپ پے گیا تو آپ کو ایک ڈالر کے ساتھ 93٪ ملے گا اور اگر اس دوران گراف ڈاؤں ہوا تو آپ کا وہ ایک بھی گیا ایسے ہی ڈاؤں میں لگانے سے ہوتا۔
کیا یہ کمائی جائز ہے یہ سود ہے؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔
جواب
اب تک جو اس طرح کی چیزیں آئی ہیں، ہماری تحقیق کے مطابق یہ دجالی فریب، دھوکہ اور غرر موجود ہے، پیسے کے لین دین میں محتاط رہنا چاہیے، یہاں ہم بہت سی گنجائش بھی نکالیں تب بھی مشکوک ہوجاتا ہے، مشکوک چیزوں سے بچنا چاہیے۔ مشکوک چیزوں میں واقع ہونے والا شبہات میں واقع ہوجاتا ہے۔ اور شبہات میں داخل ہونے والا حرام میں چلا جاتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
ایسی جو بھی کمپنیاں ٹریڈنگ کا کام کر رہی ہیں، ان کی تفصیلات ہمارے سامنے ہونی چاہیے، پھر ہم اس پر فتویٰ دے سکتے ہیں یا بات کر سکتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ