سوال (194)

کیا جادو کا علاج Online کیا جا سکتا ہیں یا مریض کو گائیڈ کیا جا سکتا ہے؟

جواب:

آنلائن سے مراد یہ ہے کہ مریض موبائل کے ذریعے ویڈیو کال کی صورت میں آپ کے سامنے ہے یا صرف آپ کی آواز سن رہا ہے ۔ اس کے دیگر رفقاء نے آپ کو احوال بتائے ہیں ، آپ نے یہاں سے رقیہ پڑھا ہے ، اگر یہ مراد ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ اس طرح کال پر بھی دم کرسکتے ہیں ۔ اس میں جواز ہے ، لیکن یہ صورت اس قدر فائدہ مند اور وزنی نہیں ہے جس قدر مریض کے سامنے براہ راست دم کرنے کا فائدہ ہے ، لیکن پھر بھی اللہ تعالیٰ کا کلام ہے فوائد اور برکات ظاہر ہوجاتی ہے ۔
غائبانہ دم کرنے کی علماء اجازت نہیں دیتے ہیں ، وہ یہ ہے کہ آپ نے نام بتایا وہ کہے کہ بس دم ہوگیا ہے ، ایسا کرنا جائز نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ