سوال (3480)
آن لائن مارکیٹنگ کی کمائی حلال ہے یا نہیں؟ آن لائن مارکیٹنگ یہ ہے آپ کو اپنا سب سے پہلے اکاونٹ اکٹو کروانا ہوتا ہے، 25 سے 30 ہزار میں پھر اس اکاونٹ میں 50 سے ایک لاکھ ہونا ضروری ہے، آپ وہاں سے کوئی بھی چیز خریدیں گے اور اسی کو سیل کرنا ہے، اگر پرافٹ ملا تو آپ کو اس کا حصہ ملے گا، اگر لوس ہوا، تو آپ کے اکاونٹ سے اتنی پیمنٹ کٹ جائے گی، شریعت اس بارے میں کیا رہنمائی کرتی ہے؟
جواب
یہ پرانی شراب نئی بوتل میں ڈال کر فروخت کی جا رہی ہے، یہ گولڈن کی چالیس پچاس سال سے لوگوں کو لوٹ رہی ہے، اب یہ اس کی جدید ترین شکل ہے، آپ ضرورت ہو یا نہ ہو لیکن ان کی پروڈیکٹ خریدنی ہے، ان کو اس بات سے غرض نہیں ہے کہ آپ پروڈیکٹ استعمال کرتے ہیں یا نہیں، بلکہ ان کو اس بات سے غرض ہے کہ آپ کتنے بندے گھیرتے ہیں، جیسے جیسے آپ بندے گھیریں گے، ویسے آپ کے پیسے بڑھیں گے، یہ طریقہ غلط ہے، علماء کرام نے کئی بار اس کی وضاحت کی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ