سوال (5819)
کیا آن لائن نکاح پڑھایا جا سکتا ہے، نکاح پڑھانے والا موبائل کے ذریعے نکاح پڑھا سکتا ہے، دوسری بات ولی بھی موجود نہیں ہے، اس نے اجازت وغیرہ دی ہوئی ہے؟
جواب
ولی کی اذن ضروری ہے، حاضری ضروری نہیں ہے، کسی کو بھی نیابت دے سکتا ہے، فریقین کے علم میں ہوتا ہے، جس طرح آن لائن ایک دوسرے سے باتیں کی جاتی ہیں، اس طرح نکاح بھی ہو سکتا ہے، اگر گواہوں کی شرائط پوری کی جائے تو آن لائن نکاح ہو سکتا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ