سوال          (77)

آن لائن دم کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

جواب

اس سے مراد یہ ہے کہ مریض کے کان سے موبائل لگا ہوا ہے ، یا وہ آن لائن سن رہا ہے ، یا وہ لائیو نظر بھی آ رہا ہے اور سن بھی رہا ہے تو پھر علماء کرام اس کی اجازت دیتے ہیں ۔ اگرچہ اس میں وہ فوائد نہیں ہیں جو براہ راست میں ہیں ۔ چونکہ آواز سنانا مقصود ہے ، تلاوت سنانا مقصود ہے ، وہ اس طرح کسی حد تک پوری ہو سکتی ہے ، سو فیصد اگر نہ بھی ہو پچاس فیصد فائدہ ہوگا ، کلام اللہ کی برکت حاصل ہوگی ، باقی دم غائبانہ نہیں ہے کہ ایک آدمی بول دے کہ میں نے کردیا ہے ، آپ نے فون کیا اور  اس نے کہا ہے کہ میں نے کردیا ہے ، بس آپ نام بتادیں میں نے کربھی دیا ہے ، ایسے نہیں ہوگا ، اگر وہ  دم کرتے وقت اس کی آواز سنتا ہے ، اور یہ اس کو سناتا ہے پھر بہرحال جواز ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ