سوال (5593)

کچھ جماعتیں آن لائن سیلاب متاثرین کے لیے فنڈ جمع کر رہے ہیں تو کیا ہم ان کو صدقہ دے سکتے ہیں؟ یا فقراء کو تلاش کرکے صدقہ دیں؟

جواب

جن سے تعلقات ہیں، ان سے حسن ظن رکھنا چاہیے، لیکن تمام کام حسن ظن سے نہیں ہوتے ہیں، سب سے اچھا کام وہ ہوتا ہے، جو اپنے ہاتھ سے کیا جائے، اس ٹیم کا حصہ بنیں، جو یہ کام کر رہی ہے، تاکہ سیاہ و سفید سامنے رہے، بدگمانیاں نہ ہوں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ