سوال (1603)

آن لائن سونا چاندی کا کاروبار کرنا کیسا ہے ؟

جواب

سونے اور چاندی کا اصول یہ ہے کہ “یدا بيد” “مثلا بمثل” برابربرابر ہو ، ادھار نہ ہو ، یاد رہے کہ ادھار سونے اور چاندی کا کاروبار نہیں ہے ، حتی کہ اتنی تاخیر نہ ہو ، کہ بندہ کہے کہ یہاں رکو میں پیسے لے کر آرہا ہوں ، اس کے لیے بالکل واضح احادیث موجود ہیں ، اسی پر اہل علم کا فتویٰ ہے ، شیخ عثمان الخمیس کا ایک کلپ آیا ہوا ہے ، اس میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ جائز نہیں ہے ، بس یہ ہے کہ آن لائن کوئی پسند کر سکتا ہے ، پسند کی حد تک صحیح ہے ، باقی سودا ہاتھوں ہاتھ ہوگا ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ