سوال (324)

یہ جو آنلائن ٹریڈنگ والا کام ہے کیا یہ جائز ہے؟

جواب:

اس کے طریقہ کار کی وضاحت ہونی چاہیے ، ابھی تک اس کی یا فار اسٹرنگ کی جو بات سمجھ آ رہی ہے کہ اس میں اہل علم اجازت نہیں دے رہے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ شرعی طریقہ کار میں خلل دیکھنے میں آ رہا ہے ، اس لیے کہ چیز ہاتھ میں نہیں ہوتی ہے ، بس پرچیاں چل رہی ہوتی ہیں ، ریٹ چل رہے ہوتے ہیں ، آگے کچھ بھی نہیں آ رہا ہوتا ہے ، اس طرح کے معاملات دیکھنے میں آ رہے ہیں ، فی نفسہ یہ جائز ہے ، لیکن موجودہ طریقہ کار غلط سے غلط ہوتا چلا جا رہا ہے ، اس وجہ سے اہل علم اس کی اجازت نہیں دے رہے ہیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ