سوال (2499)
کیا ٹریڈنگ کرنا جائز ہے، یہ ایسے ہے کہ اگر ہم ایسی ایسی کمپنی میں پیسے انویسٹ کرتے ہیں، جس میں کبھی ہمارے پیسے گر جاتے ہیں،کبھی ہمارے پیسے زیادہ ہو جاتے ہیں، تو اس میں فزیکلی کام کوئی بھی نہیں ہوتا ہے؟
جواب
ٹریڈنگ میں کئی طرح کی قباحتیں ہیں ، آپ کی کوشش یہ ہو کہ آپ اس سے بچیں ، آپ نے جو سوال کیا ہے اس میں سود اور جوا دونوں کی مشابہت ہے، کسی کو جب آپ پیسے دیتے ہیں، تو وہ آپ کو بڑھا کر دیتے ہیں اس کو سودی کاروبار کہا جاتا ہے، جیسا کہ اس ایپ میں پیسے بذات خود بڑھ رہےہیں، باقی جو کم ہورہے ہیں، یا ختم ہو جاتے ہیں، جوئے میں بھی اس طرح ہوتا ہے۔
فضیلۃ الباحث افضل ظہیر جمالی حفظہ اللہ