سوال (6747)

السلام علیکم ورحمتہ اللہ!
اونٹ کا گوشت کھا کر وضوء کرنا فقط مستحب کہا جائے گا یا سنت کہا جائے گا؟

جواب

دلائل اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ محدثین نے جو ‘بابِ نقضِ وضو’ قائم کیا ہے، اس کی رو سے نماز کے لیے وضو محض مستحب نہیں بلکہ لازم، بلکہ فرض قرار پاتا ہے۔
دلیل: صحیح مسلم (حدیث نمبر: 360) میں حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا: “کیا میں اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کروں؟” آپ ﷺ نے فرمایا: “ہاں، اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد وضو کرو۔” (جبکہ بکری کے گوشت کے بارے میں فرمایا کہ چاہو تو کرو، چاہو تو نہ کرو)۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ